Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حوثیوں کے مسلسل حملے خطے کے لیے خطرہ:عرب وزرائے داخلہ کونسل

عرب وزرا داخلہ کونسل نے مملکت کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کیا ہے( فوٹو العربیہ)
عرب وزرائے داخلہ کونسل نے حوثیوں کی جانب سے مملکت پر باربار حملوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے خطے کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔ 
سعودی خبر رساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق کونسل کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حوثی ملیشا کی جانب سے وقتا فوقتا ہوائی اڈوں، شہری آبادی و سول تنصیبات کو نشانہ بنانا اورعالمی سمندری جہاز رانی کے لیے خطرہ کھڑا کرنا قابل مذمت ہے۔ 
بیان میں حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب کے شہر ابھا کے ہوائی اڈے پر ڈرون حملے کی بھی مذمت کرتے ہوئے حوثی حملوں کو بروقت ناکام بنانے پر سعودی جری افواج اور اتحادی فورسز کی کارروائی کو سراہا جو انہوں نے مملکت کے دفاع کےلیے انجام دیں۔ 
عرب وزرا داخلہ کی کونسل نے مشترکہ بیان میں سعودی حکومت کے اقدامات کی حمایت کرتے ہوئے مملکت کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کیا بلکہ ہمیشہ مملکت کے ساتھ دینے کے عہد کی بھی تجدید کی۔ 
بیان میں حوثی ملیشا کی دہشت گردانہ کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ دہشتگرد اور ان کے پشت پناہ عرب خطے کے امن کو نقصان پہنچانے کا سبب ہیں۔  
 

شیئر: