ابشر بزنس ویب سائٹ کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ اس کی سروسز دن بھر جاری رہتی ہیں۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق ابشر بزنس کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’صارفین دن کے کسی بھی وقت پاسپورٹ کی اپ ڈیٹ، مقیم کی رپورٹ، اقاموں کی تجدید، ویزوں کا اجرا ،نقل کفالہ، پیشوں کی تبدیلی، دستاویزات کی وصولی اور دوسرے شخص کو اپنی جگہ ابشر استعمال کرنے کا اجازت نامہ جاری کیا جا سکتا ہے‘۔