Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بکتربند یونٹ کے حوالے سے سعودی عرب پانچویں نمبرپر

سعودی عرب بری فوج کے پاس12 ہزار 500 بکتربند یونٹ ہیں (فوٹو، ٹوئٹر)
عسکری امور کی ویب سائٹ ’گلوبل فائرپاور‘ کی جانب سے ایک تازہ سروے میں کہا گیا ہے کہ ’بکتربند ریجمنٹ‘ کے حوالے سے عالمی سطح پر سعودی عرب پانچویں نمبر پر پہنچ گیا۔ پہلے نمبر پر امریکہ ہے جبکہ دوسرے پرچین۔
ویب نیوز’سبق‘ نے گلوبل فائرپاور کی جانب سے حال ہی میں کیے جانے والے ایک سروے کے حوالے سے کہا ہے کہ سعودی عرب کی بری فورسز  12 ہزار500  بکتربند گاڑیاں ہیں جبکہ پہلے نمبر پر امریکہ ہے جس کی افواج کے پاس 40 ہزار اور دوسرا نمبرچین کا ہے جو35 ہزاربکتربند ریجنمٹ رکھتا ہے ، روس تیسرے نمبرپر جہاں 27 ہزار بکتربند یونٹ ہیں۔

 بکتربند یونٹ کے حوالے سے ترکی ساتویں جبکہ مصر آٹھویں نمبرپرہے(فوٹو، ٹوئٹر)

سروے میں مزید کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کی بری افواج اپنے 12 ہزار 500 بکتربند ریجمنٹ کے حوالے سے اس وقت برطانیہ، جرمنی ، فرانس ، ایران ، ترکی اور اسرائیل پربرتری حاصل کرگیا ہے۔
علاقائی سطح پربکتربند گاڑیوں کے حوالے سے ترکی کا نمبرسات ہے جس کے پاس اس وقت 11ہزار 630 بکتربند یونٹ ہے جبکہ مصر کا نمبر آٹھواں ہے جہاں 11 ہزار یونٹ ہیں۔
ایران کی بری افواج میں 8 ہزار 500 بکتربند گاڑیاں ہیں جو اس وقت عالمی سطح پر 15 وایں نمبر کا حامل ہے اور اسرائیل 7 ہزار 500 بکتربند یونٹ کے ساتھ سترویں نمبر پرہے۔

بکتربند یونٹ بری فوج میں انتہائی اہمیت کا حامل ہوتا ہے(فوٹو،ٹوئٹر)

واضح رہے بکتربند یونٹ بری افواج کا انتہائی اہم یونٹ مانا جاتا ہے جس کا استعمال انتہائی اہم مواقع پرکیاجاتا ہے ۔ بکتربند کسی بھی فوج کے لیے بے حد اہم ہوتا ہے جس کی موجودگی میں فوجی نقل وحمل آسان ہوتی ہے

شیئر: