Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی افواج کی صلاحیت بڑھانے کا عزم

سعودی بری افواج کے سربراہ نے پاکستانی فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ فوٹو: آئی ایس پی آر
پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی بری افواج کے سربراہ لیفٹننٹ جنرل فہد بن عبداللہ محمد المطیر کی جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو ) راولپنڈی میں ملاقات ہوئی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق اس ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی افواج کی تربیت اور صلاحیت بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
اس موقعے پر سعودی بری افواج کے سربراہ نے پاکستان کی فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور علاقائی سلامتی کے لیے کوششوں کو بھی سراہا۔

جی ایچ کیو پہچنے سعودی بری افواج کے سربراہ کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ فوٹو: آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر کے مطابق سربراہ سعوی بری افواج  کے سربراہ ملاقات کے لیے جی ایچ کیو راولپنڈی پہنچے تو انہیں پاک فوج کے دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا جبکہ جنرل فہد بن عبداللہ یادگار شہداء بھی گئے جہاں انہوں نے پھولوں کا گلدستہ رکھا۔

شیئر: