Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عوامی مقامات پر خواتین سے بدتمیزی، ملزم گرفتار

ملزم نےفرار ہونے کی کوشش کی تاہم اسے گرفتار کرلیا گیا۔(فوٹو سبق)
سعودی عرب میں مدینہ منورہ پولیس نے عوامی مقام پرخواتین کے ساتھ بدتمیزی اور دست درازی کرنے والے کو ملزم کوگرفتار کیا ہے۔
ویب نیوز ’سبق ‘ نے ریجنل پولیس ترجمان  کرنل حسین القحطانی کے حوالے سے بتایا کہ ملزم کے بارے میں پولیس کے کنٹرول روم پر اطلاع موصول ہوئی تھی۔
کنٹرول روم نے فوری طور پرعلاقے میں موجود قریب ترین پولیس موبائل کو جائے وقوعہ پر پہنچنے کی ہدایت کی۔ 
ملزم کے خلاف چار خواتین نے شکایت درج کرائی تھی جن میں ایک خاتون کا دعوی تھا کہ ملزم نے اس پردست درازی بھی کی تھی۔  
پولیس کو دیکھ کر ملزم نےفرار ہونے کی کوشش کی تاہم اسے گرفتار کرلیا گیا۔
ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے تحقیقاتی ادارے کے سپرد کردیا گیا جہاں کیس مکمل کرنے کے بعد عدالت میں پیش کیاجائے گا۔

شیئر: