سعودی وزارت اسلامی امور و دعوت ورہنمائی نے چھ نمازیوں کے کووڈ 19 میں مبتلا ہونے پر ریاض اور مشرقی ریجنوں میں مزید تین مساجد عارضی طور پر بند کی ہیں۔
اخبار 24 کے مطابق وزارت اسلامی امور نے اتوار کو بیان میں بتایا کہ گزشتہ 14 روز کے دوران 108 مساجد بند کی جا چکی ہیں۔
وزارت اسلامی امور نے مزید کہا کہ بند کی جانے والی مساجد میں سے 98 کو سینیٹائزنگ، صفائی اور حفظان صحت کے جملہ انتظامات مکمل ہونے پر بحال کردیا گیا۔
بیان میں کہا گیا کہ مساجد کی بندش کا فیصلہ کورونا کے کیسز ریکارڈ پر آنے اور انہیں دوبارہ کھولنے کااقدام سینیٹائزنگ ، صفائی اور صحت انتظامات کی تکمیل پر نمازیوں کی صحت و سلامتی کی خاطر کیا جارہا ہے۔