سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر راجہ علی اعجاز نے اتوار کو سعودی جنرل اتھارٹی سول ایوی ایشن ( جی اے سی اے) کے سربراہ عبدالہادی المنصوری سے ملاقات کی ہے۔
سعودی جنرل اتھارٹی سول ایوی ایشن نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بیان میں بتایا کہ راجا علی اعجاز نے سول ایوی ایشن کے شعبے میں پاکستان اور سعودی عرب کی باہمی دلچسپی کے امور کا جائزہ لیا۔
مزید پڑھیں
-
ریاض: اسٹاف اینڈ کمانڈ کالج میں سفیر پاکستان کا خطابNode ID: 525416
-
سفیر پاکستان کی جی سی سی کے سیکریٹری جنرل سے ملاقاتNode ID: 541386
ملاقات میں دونوں برادر ملکوں کے درمیان فضائی نقل و حمل کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاکستانی سفارتخانے سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سفیر پاکستاین نے کورونا وبا کے دوران پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز ( پی آئی اے ) کو سعودی عرب سے پاکستان کے لیے مسلسل پروازیں چلانے کی اجازت دینے پر شکریہ ادا کیا۔
دونوں ملکوں کے سول ایوی ایشن حکام کے درمیان باہمی تعاون بڑھانے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔