سعودی عرب میں متعین پاکستانی سفیر راجہ علی اعجاز نے سعودی فورسز کی دعوت پر ریاض میں اسٹاف اینڈ کمانڈ کالج کا دورہ کیا اس موقع پر سفیر پاکستان نے دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر لیکچر بھی دیا۔
تفصیلات کے مطابق ریاض میں سعودی کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کے کمانڈنٹ میجر جنرل الرویلی کی دعوت پرسفیر پاکستان نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کے وار ونگ کا دورہ کیا اور وہاں موجود طلبا کو پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات اور خطے میں دونوں ممالک کو درپیش چیلنجز کے حوالے سے لیکچر بھی دیا-
![](/sites/default/files/pictures/December/21/2020/16_safeer_6.jpg)
لیکچر کے دوران راجہ علی اعجاز نے پاکستان کی تاریخ پر مختصر روشنی ڈالی ۔ سفیر پاکستان نے موجودہ سیاسی و معاشی حالات کےتناظر میں پاک، سعودی تعلقات کےحوالے سے گفتگوکی۔
سفیر پاکستان نے او آئی سی اور سعودی عرب کی تعمیر و ترقی میں مقیم پاکستانیوں کے کردار پر بھی روشنی ڈالی-
اس موقع پر سفیر پاکستان راجہ علی اعجاز نے 21 ویں صدی میں دونوں ممالک کو درپیش چیلنجز اور مواقع کے حوالے سے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا-
![](/sites/default/files/pictures/December/21/2020/16_safeer_3.jpg)