Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی سفارتخانے اور قونصلیٹ میں دوسری کھلی کچہری

 کھلی کچہری کے انعقاد کا مقصد کمیونٹی کو ریلیف فراہم کرنا ہے(فوٹو ٹوئٹر)
وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت پر سعودی عرب میں سفیر پاکستان راجہ علی اعجاز بدھ 24 فروری کو ریاض اور قونصل جنرل خالد مجید جمعرات 25 فروری کو جدہ میں دوسری مرتبہ کھلی کچہریوں کا انعقاد کریں گے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ سفارتخانے کے چانسلری ہال میں  بدھ کی صبح ساڑھے نو سے گیارہ بجے تک کھلی کچہری کا انعقاد کیا جائے گا۔
پاکستانی کمیونٹی سے کہا گیا کہ کسی بھی مسئلے کی صورت میں تحریری درخواست بمع پاسپورٹ، شناختی کارڈ اور اقامہ کاپی منسقلک کرکے کی جا سکتی ہے۔
جدہ می پاکستان قونصلیٹ نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ ماہانہ ای کچہری جمعرات 25 فروری کو دوپہر دو بجے (دورانیہ دوگھنٹے) کے لیے منعقد کی جائے گی۔.
ویسٹرن ریجن میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے گیا ہے کہ وہ ای کچہری کے لیے اپنی رجسٹریشن کراسکتےہیں۔
بیان کے مطابق آن لائن ایپلیکیشن کی محدود گنجائش کی وجہ سے ای کچہری کی رجسٹریشن پہلے آئیے کی بنیاد پر کی جا رہی ہے۔
قونصلیٹ نے ای کھلی کچہری کی رجسٹریشن کے لیے گوگل میٹ پر رجسٹریشن فارم جاری کیا ہے۔ ای کچہری کا آن لائن لنک رجسٹریشن کے بعد ارسال کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ پچھلے ماہ بھی سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانے اور جدہ قونصلیٹ نے وزیراعظم  کی ہدایت پر کھلی کچہر ی کا انعقاد کیا تھا۔
سفیر پاکستان اور قونصل جنرل نے کمیونٹی کے ہر طبقے کے لوگوں کو شامل کرنے اور ان کے مسائل کے حل کے لیے تجاویز طلب کی تھیں۔
 واضح رہے کہ کھلی کچہری کے انعقاد کا مقصد کمیونٹی کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔ وزیراعظم کے احکامات کے تحت ملک کے اندر اور باہر تمام اداروں اور محکموں کے سربراہوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ  ایک ماہ میں کم از کم ایک مرتبہ کھلی کچہری کا انعقاد کریں گے تاکہ عوام اورکمیونٹی کے ساتھ رابطوں کو بڑھایا جاسکے۔
 

شیئر: