Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میونسپلٹی میں پانچ خواتین مختلف شعبوں اور اداروں کی سربراہ

جدہ کے میئر صالح الترکی نے افرادی قوت کے ادارے کی تنظیم نو کی ہے۔(فوٹو ٹوئٹر)
جدہ کے میئر صالح الترکی نے افرادی قوت کے ادارے کی تنظیم نو کی ہے۔ پانچ خواتین کو متعدد اداروں کا سربراہ مقرر کیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق منار الصبحی کو افرادی قوت کے ادارے کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔ وہ ان دنوں میونسپلٹی میں بلدیاتی کونسلوں کی کارکردگی کا معیار بہتر بنانے، انتظامی امور کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور کارکنان کی کارکردگی بڑھانے کی مہم چلائے ہوئے ہیں۔ 
جدہ میونسپلٹی نے بتایا کہ صالح الترکی نے افرادی قوت کے ادارے کے ماتحت دو نئے شعبے قائم کیے ہیں۔ ان میں سے ایک کو انتظامی تیاری کے ادارے کا نام دیا گیا ہے۔ اس کا سربراہ ریم عسیری کو بنایا گیا ہے۔
 ادارے کے ماتحت چار شعبے کھولے گئے ہیں۔ داخلی رابطہ جات کا شعبہ، مارکیٹنگ کا شعبہ، کام کے ماحول کا شعبہ اور ملازمین کو ڈیوٹی کے قابل بنانے کا شعبہ۔  
جدہ میونسپلٹی نے بیان میں کہا کہ صالح الترکی نے افرادی قوت کے ادارے کا تعاون کرنے والا ایک شعبہ قائم کیا ہے جس کی ذمہ داری علی عسیری کو تفویض کی گئی ہے۔ اس کے تحت بھی چار شعبے قائم کیے گئے ہیں۔ 
جدہ میونسپلٹی نے بتایا کہ افرادی قوت کے کئی اداروں اور شعبوں کے لیے  نئے سربراہ تعینا ت کیے گئے ہیں۔
ھدیل الثبیتی کو افرادی قوت کے ادارے کو جدید خطوط پر استوار کرنے والے شعبے کی ڈائریکٹرمتعین کیا گیا ہے جبکہ خالد باخشوین کو ڈیوٹی کی نگرانی کرنے والے ادارے کا سربراہ الا الحازمی کو داخلی رابطہ جات کے شعبے کی چیئرپرسن، ولید الغامدی کو شکایات کے شعبے کا سربراہ، عمرو الحدیدی کو  فائلنگ کے شعبے کا سربراہ، ھانی الحربی کو سعودائزیشن کے شعبے کا سربراہ، عالیہ الزہرانی کو افرادی قوت کی منصوبہ بندی کے شعبے کی چیئرپرسن اور رائد الجھنی کو ٹریننگ سیکشن کا سربراہ متعین کیا گیا ہے۔ 

شیئر: