Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی کیپیٹل مارکیٹ اتھارٹی کے ضوابط کیا ہیں

غیرمنقولہ اثاثوں کی پیمائش کے لیے لاگت ماڈل کا اطلاق کرنے کا پابند کیا گیا ہے۔( فوٹو عرب نیوز)
سعودی کیپیٹل مارکیٹ اتھارٹی (سی ایم اے) نے اعلان کیا ہے کہ وہ انویسٹمینٹ فنڈ مینیجرز کو مالی سال 2023 اور اس سے آگے کی جائیداد اور انویسٹمینٹ پراپرٹی کی پیمائش کے لیے مناسب قیمت یا ریویلیویزشن ماڈل استعمال کرنے کی اجازت دے گی۔
عرب نیوز کے مطابق اتھارٹی کے بورڈ آف کمشنرز نے 6 جون 2017 کو ایک قرار داد پیش کی تھی جس میں انویسٹمینٹ فنڈ مینیجرز کو بین الاقوامی مالیاتی رپورٹنگ معیارات (IFRS) تیار کرتے وقت جائیداد، پلانٹ،ساز وسامان، انویسٹمینٹ پراپرٹی اورغیرمنقولہ اثاثوں کی پیمائش کے لیے لاگت ماڈل کا اطلاق کرنے کا پابند کیا گیا۔

غیر منقولہ اثاثوں کی پانچ سال تک پیمائش کرنے کی اجازت ہو گی۔(فوٹو ٹوئٹر)

اس وقت اس نے اشارہ کیا تھا کہ سی ایم اے تین سالوں کے بعد لاگت ماڈل پرعملدرآمد جاری رکھنے کی فزیبلٹی کا تجزیہ کرے گی۔
اتھارٹی نے ایک بیان میں کہا کہ بورڈ آف کمشنرز نے فیصلہ کیا ہے کہ انویسٹمینٹ فنڈ مینیجرز 2023 سے پہلے شروع ہونے والے مالی سال کے اندر مالی اعداد و شمار کے لیے تیار کردہ مالیاتی گوشواروں میں پراپرٹی اورانویسٹمینٹ پراپرٹی کی پیمائش کرنے کے لیے ماڈل کا استعمال جاری رکھ سکتے ہیں۔
مناسب قیمت کا نمونہ یا ریویلیویزشن ماڈل 2023 کے دوران شروع ہونے والے مالی سالوں کے دوران یا اس کے بعد استعمال کیا جا سکتا ہے اور لاگت ماڈل کو 2021 کے اوائل سے شروع ہونے والے پلانٹ، سازوسامان اور غیر منقولہ اثاثوں کی پانچ سال تک پیمائش کرنے کی اجازت ہو گی۔

شیئر: