سعودی موسمیات کے قومی مرکز نے پیر یکم مارچ کو سعودی عرب کے موسم کے بارے میں پیشگوئی جاری کی ہے۔
اخبار 24 کے مطابق قومی مرکز نے بیان میں کہا پیر کو مملکت کے متعدد علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ اس سے پہلے تیز ہوائیں چلیں گی۔
قومی مرکز نے بتایا کہ جازان، عسیر اور باحہ میں بارش ہوگی جبکہ مکہ مکرمہ، نجران، ریاض اور الشرقیہ کے متعدد مقامات بھی بارش کی لپیٹ میں ہوں گے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ پیر کو سعودی عرب میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 35 سینٹی گریڈ شرورۃ میں ہوگا اور سب سے کم درجہ حرارت 4 سینٹی گریڈ طریف میں ہوگا۔