Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت: بارش کا سلسلہ جاری ،سردی کی لہر میں اضافہ

مملکت کے 9 علاقوں میں موسم غیر معمولی رہے گا(فوٹو، ٹوئٹر)
قومی مرکز برائے موسمیات کا کہنا ہے کہ مملکت کے بیشتر علاقوں میں آج بروز جمعہ بھی سردی کی لہر جاری رہے گی۔ 9 شہروں میں بارش ، گردوغباراور دھند چھائے رہنے کا قوی امکان ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ نے قومی مرکز برائے موسمیات کے حوالے سے کہا ہے کہ مملکت کے علاقے الجوف، شمالی حدود، تبوک ، عسیر، جازان ، مشرقی ریجن ، مکہ مکرمہ اور الباحہ ریجن میں موسم غیر معمولی رہے گا ۔

شہری دفاع کی جانب سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت(فوٹو، ایس پی اے)

موسمیاتی مرکز کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ مشرقی ریجن میں تیز ہواوں کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے جس کی وجہ سے سردی میں بھی اضافہ ہو گا۔
دریں اثنا ویب نیوز ’عاجل‘ نے محکمہ موسمیات کے ٹوئٹرپر دی جانے والی اطلاع کے حوالے سے کہا ہے کہ مکہ مکرمہ ریجن کے علاقے طائف، میسان، الخرمہ ، المویہ ، تربہ ، رینہ جبکہ مشرقی ریجن میں الاحسا، الجبیل ، الخبر، دمام ، العدید ، القطیف ، بقیق ، راس تنورہ میں کہیں درمیانی جبکہ کہیں موسلا دھار بارش کی توقع ہے ۔
محکمہ کی جانب سے مزید کہا گیا تھا کہ عسیر ریجن میں ابھا ، احد رفیدہ ، المجاردہ ، خمیس مشیط ،سراۃ عبیدہ اور قرب و جوار کے علاقے مںی بارس اور تیز ہواوں کی لپیٹ میں رہیں گے۔
دریں اثنا شہری دفاع کا کہنا ہے کہ متوقع موسمی تبدیلی کے پیش نظر علاقے میں رہنے والے خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں جبکہ ہائی ویزے پرسفر کرنے والوں کو چاہئے کہ وہ سیلابی گزرگاہوں سے دوررہیں۔

شیئر: