Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جلد کی خشکی دور کرنے کے لیے کیا کیا جائے؟

جلد کے خلیوں میں پانی کی کمی ہو جانے سے جلد خشکی کا شکار ہوتی ہے (فوٹو: فری پک)
جلد کے خلیوں میں پانی کی کمی کی وجہ سے جلد خشکی کا شکار ہو جاتی ہے، بہت سی خواتین کو اس مسئلے کا سامنا رہتا ہے۔
عربی میگزین سیدتی میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں ایسے افراد کو کچھ اہم مشورے دیے گئے ہیں کیونکہ جلد کی خشکی چہرے کی خوبصورتی کے لیے بھی نقصان دہ ہے جس کی وجہ سے اکثر خواتین پریشانی کا شکار رہتی ہیں۔
عمر بڑھنے اور چہرے پر جھریاں بننے کے بعد جلد کی تروتازگی بھی بھی متاثر ہونا شروع ہو جاتی ہے۔ اگر آپ کی جلد خشک ہے اور اس کی دیکھ بھال کرنے کے لیے کچھ زود اثر طریقے تلاش کر رہے ہیں تو درج ذیل سطروں میں دی جانے والی معلومات آپ کے لیے ہی ہیں۔

خشک جلد کو تروتازہ کرنے کی ترکیبیں

گرین چائے اور شہد کا نسخہ

اجزا: تیار سبز چائے کا ایک چمچ
ایک چمچ شہد
تیاری اور عمل درآمد کا طریقہ:

کھیرے اور ایلوویرا کا نسخہ جلد کی خشکی کے لیے مفید سمجھا جاتا ہے (فوٹو: فری پک)

ان اجزا  کو اچھی طرح سے مکس کرلیں تاکہ مناسب مرکب تیار ہو جائے۔
مرکب کو جلد پر لگائیں اور ایک منٹ کے لیے آہستہ سے مساج کریں۔ اس مرکب کو 15 منٹ کے لیے جلد پر لگائے رکھیں، پھر مرکب کو ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔
ہفتے میں ایک بار یہ نسخہ آزمائیں۔

پپیتا اور دہی کی ترکیب

اجزا: پپیتے کا ایک چمچ، ایک کپ دہی، چٹکی بھر لیموں کا رس، ایک چٹکی شہد

جلد کی تروتازگی کے لیے بنائے جانے والے مرکب میں شہد کا بھی اہم کردار ہے (فوٹو: فری پک)

تیاری اور عمل درآمد کا طریقہ

ان اجزا کو اچھی طرح سے مکس کر لیں تاکہ مناسب مرکب تیار ہو جائے۔
اس مرکب کو جلد پر لگائیں اور ایک منٹ کے لیے آہستہ سے مساج کریں۔
اس مرکب کو 15 منٹ کے لیے جلد پر لگا رہنے دیں، اس کے بعد اسے ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔
ہفتے میں ایک بار یہ نسخہ استعمال کریں۔

کھیرا اور ایلو ویرا کا نسخہ

اجزا: کٹی ہوئی ککڑی کا آدھا دانہ، ایلو ویرا جیل کے دو چمچ

دہی بھی ان چیزوں میں  شامل ہے جن کو جلد کی خشکی دور کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے (فوٹو: فری پک)

تیاری اور عمل درآمد کا طریقہ:

ان اجزا کو اچھی طرح سے مکس کرلیں تاکہ مناسب مرکب بن جائے۔
اس مرکب کو جلد پر لگائیں اور ایک منٹ کے لیے آہستہ سے مساج کریں۔ آدھے گھنٹے تک مرکب کو جلد پر لگا رہنے دیں، اس کے بعد ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔
ہفتے میں ایک بار یہ نسخہ استعمال کیا جا سکتا ہے۔
ہونٹوں کو ہموار اور نرم کرنے کے لیے وٹامن ای اور مکھن اس میں شامل کیے جا سکتے ہیں۔

مرکب کو آہستگی کے ساتھ چہرے پر لگائیں، اور 15 منٹ کے بعد دھو لیں (فوٹو: فری پک)

کوکو کا نسخہ

اجزا: آدھا چمچ کوکو، آدھا چمچ شہد، ایک چائے کا چمچ چنے کا آٹا یا جو، ایک چمچ ناریل کا دودھ

تیاری اور عمل درآمد کا طریقہ:

ان اجزا کو اچھی طرح سے مکس کرلیں؛ تاکہ مناسب مرکب بن جائے۔
اس مرکب کو جلد پر لگائیں اور ایک منٹ کے لیے آہستہ سے مساج کریں۔
اس مرکب کو 15 منٹ اپنی جلد پر رہنے دیں ، اس کے بعد مرکب کو ٹھنڈے پانی سے دھو لیں، ہفتے میں ایک بار یہ نسخہ استمال کیا جا سکتا ہے۔

شیئر: