انڈین چینل این ڈی ٹی وی کے مطابق تحقیقات میں بتایا گیا ہے کہ ’سبزیوں پر مشتمل ڈائیٹ نہ صرف وزن گھٹانے اور دل کو صحت مند رکھنے میں کارگر ثابت ہوتی ہے بلکہ یہ ذہن کے لیے بھی مفید ہے۔‘
اس کے علاوہ، اس ڈائیٹ سے ذیابیطس کا خطرہ بھی کم ہو جاتا ہے۔
لیکن اس ڈائٹ میں کچھ ایسی غلطیاں بھی ہو سکتی ہیں جس سے جسم میں غذائیت کی کمی ہو سکتی ہے۔
1۔ غیر متوازن غذا
کھانوں میں غذائیت کا خیال رکھنا مشکل ہو سکتا ہے۔ اس بات کا خیال رکھنا ضروری ہے کہ کھانوں میں پروٹین، وٹامن بی 12، وٹامن ڈی، امیگا تھری فیٹی ایسڈز اور آئرن ہو۔
2۔ کھانوں کی پلاننگ کرنا
کھانوں کو پلان کر کے کھانے سے آپ کو ہر خوراک میں غذائیت کا خیال رکھنے میں مدد مل سکتی ہے۔ اس سے آپ بھوک میں کچھ غیر صحت بخش کھانے سے بھی گریز کر سکتے ہیں۔
3۔ کاربز پر مشتمل کھانے
پودوں پر مشتمل ڈائٹ کو پلان کرتے ہوئے کئی افراد اسے زیادہ تر کاربز پر مشتمل ڈائٹ بنا دیتے ہیں اور اس میں پروٹین شامل کرنا بھول جاتے ہیں۔ پودوں پر مشتمل ڈائٹ میں پروٹین بہت اہم ہے۔ اس کا اچھا ذریعہ ہیں سوئے بین، پنیر، ٹوفو اور کچھ سبزیاں۔
4۔ جلد بازی کرنا
پودوں پر مشتمل ڈائٹ کو زندگی کا حصہ ایک یا دو دن میں نہیں بتایا جا سکتا۔ اس سے آپ کو مشکلات ہو سکتی ہیں اور ممکن ہے کہ آپ اس ڈائٹ کو لمبے عرصے کے لیے نہ اپنا سکیں۔ اس کے لیے آہستہ آہستہ کھانے میں رد و بدل لانا ہوتا ہے اور جسم کو ان کھانوں کو عادت ڈالنے کے لیے وقت دینا ہوتا ہے۔ اس سے نظام انہضام کو بھی وقت ملتا ہے کہ ان کھانوں کی عادت ڈالے۔
5۔ گھر پر نہ پکانا
اگر آپ بازار سے تیار شدہ ایسے کھانے لے رہے ہیں جس پر لکھا ہے کہ یہ پودوں پر مشتمل ہیں تو اس سے مکمل فوائد حاصل نہیں ہوں گے۔ مارکیٹ میں تیار شدہ ان کھانوں میں پریزرویٹیوز زیادہ اور فائبر کم ہوتا ہے۔ اسی لیے گھر پر تازہ کھانا خود پکائیں۔