Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جسم کے ساتھ باندھ کر سینکڑوں کیکٹس پودے سمگل کرتے ہوئے خاتون گرفتار

حکام کا کہنا ہے کہ ’خاتون نے 947 سکیولنٹ اور کیکٹس کے پودے جرابوں میں چھپائے تھے (فوٹو: اے ایف پی)
نیوزی لینڈ میں حکام نے ایک ایسی خاتون کو پکڑا ہے جو جرابوں میں چھپے کیکٹس کے سینکڑوں پودوں کو سمگل کرنے کی کوشش کر رہی تھیں۔ انہوں نے اپنے جسم کے ساتھ کیکٹس کے پودے باندھ رکھے تھے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ’نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ کی 38 سالہ خاتون ونکنگ (وینڈی) لی پر بائیو سکیورٹی کے سخت قوانین کی خلاف ورزی کا جرم اس وقت ثابت ہو گیا جب وہ مارچ 2019 میں چین سے خفیہ طریقے سے پودے سمگل کر کے لا رہی تھیں۔     
مزید پڑھیں
منسٹری آف پرائمری انڈسٹری نے بدھ کو ایک بیان میں کہا ہے کہ ’ان کو 12 ماہ کی سخت نگرانی میں رکھا جائے گا اور انہیں آکلینڈ کی ایک عدالت میں 100 گھنٹوں کا فلاحی کام کرنا ہوگا۔‘
بیان کے مطابق ’انہوں نے 947 سکیولنٹ اور کیکٹس کے پودے اپنے جسم کے ساتھ باندھ رکھے تھے اور انہوں نے ان پودوں کو سمگل کرنے کی کوشش کی۔‘
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’کیکٹس میں آٹھ ایسی اقسام بھی شامل تھے جو کہ معدودمی کے خطرے سے دوچار ہیں۔ ان پودوں کی مالیت سات ہزار 200 امریکی ڈالر تھی۔‘
حکام کے مطابق ’جب ایک سراغ رساں کتے نے خاتون کو مشکوک سمجھ کر سونگھنا شروع کیا تو خاتون نے ایئرپورٹ کے ٹائلٹ میں پودے ضائع کرنے کی کوشش کی، جہاں قانون نافذ کرنے والے حکام کو ان پودوں کے بارے میں علم ہوا۔‘
وزارت کے تحقیق کار سائمن اینڈرسن نے کہا کہ ’یہ سزا ان لوگوں کے لیے ایک اچھی یاددہانی ہے جو نیوزی لینڈ میں معدومیت سے دوچار پودے کو سمگل کرتا ہے، ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی ہو سکتی ہے۔‘                                                                                                                  

شیئر: