Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو بہترین صحت اقدامات پر ایوارڈ

یہ ایوارڈ مشرق وسطی کے دو ایئرپورٹس کو دیا گیا ہے۔(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے ایئرپورٹس انٹرنیشنل کونسل سے مشرق وسطی میں بہترین صحت اقدامات ایوارڈ برائے 2020 حاصل کیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق کنگ خالد ایئرپورٹ نے اے ایس کیو پروگرام  نافذ کیا تھا۔ ایئرپورٹس انٹرنیشنل کونسل کی جانب سے یہ ایوارڈ مشرق وسطی کے دو ایئرپورٹس کو دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے 2020 کے دوران مسافروں کو کووڈ  19 (نئے کورونا وائرس) سے بچانے کے لیے موثر انتظامات کئے  تھے۔

شیئر: