Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ ایئرپورٹ سے عمرہ زائرین کو الوداع کہنے کا منفرد انداز

ٹرمینل ون کو ’کاغذی جہازوں‘ سے سجایا گیا ہے۔ ( فوٹو العربیہ)
سعودی عرب میں کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ جدہ نے عمرہ ادا کرکے سعودی عرب سے واپس جانے والے زائرین کو الوداع کہنے کے لیے منفرد طریقہ اختیار کیا ہے۔
جدہ ایئر پورٹ کےٹرمینل نمبر ون کو ’کاغذی جہازوں‘ کے فن پاروں سے سجایا گیا ہے اور ان پر خوبصورت خطاطی کی گئی ہے۔ 

فن پاروں پر خوبصورت خطاطی کی گئی ہے۔ ( فوٹو العربیہ)

العربیہ نیٹ کے مطابق کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ جدہ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بتایا کہ ائیرپورٹ سے رخصت ہونے والے مسافروں کے لیے ٹرمینل ون کا انتخاب کیا گیا ہے۔ یہ ٹرمینل ’کاغذی جہازوں‘ سے سجایا گیا ہے۔ 
 اس کے پہلو میں ایئرپورٹ کا خوبصورت پارک واقع ہے، جسے مسافر شفاف گلاس کے ذریعے باآسانی دیکھ سکتے ہیں۔ 

زائیرین مملکت سے رخصت ہوتے ہوئے ناقابل فراموش یادیں ساتھ لے جائیں گے۔ ( فوٹو العربیہ)

ٹرمینل کو 190 کاغذی جہازوں کی تزئین کا  کام سعودی آرٹسٹ محمد الشمری نے انجام دیا ہے۔ کوشش کی ہے کہ مقامات مقدسہ کی زیارت کے بعد مملکت سے رخصت ہونے والے ناقابل فراموش یادیں اپنے ساتھ لے کر جائیں۔ 
کاغذی جہازوں پر اہم مقامات مقدسہ اور دینی ملفوظات تحریر ہیں۔ یہ وہ چیزین ہیں جنہیں حج اور عمرہ زائرین اپنے سفر کے دوران لاشعور تک کی گہرائیوں میں جگہ دیتے ہیں۔ 
لاکھوں زائرین کو اس انداز سے رخصت کرنے کا یہ اچھوتا انداز تمام مسافروں کو آرٹ سے لطف اٹھانے کا خوبصورت موقع بھی فراہم کررہا ہے۔

شیئر: