Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

محفوظ قومی جنگل میں الریم نسل کے 100 ہرن چھوڑے گئے

یہ اقدام جنگلی حیاتیات کے عالمی دن کے موقع پر کیا گیا ہے(فوٹو اخبار 24)
سعودی ماحولیاتی سیکیورٹی کی سپیشل فورس کے ترجمان رائد المالکی نے کہا ہے کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز محفوظ قومی جنگل میں الریم نسل کے 100 ہرن چھوڑے گئے ہیں۔
سبق اور اخبار 24 کے مطابق رائد المالکی نے بتایا کہ یہ اقدام جنگلی حیاتیات کے عالمی دن کے موقع پر کیا گیا ہے جو ہر سال تین مارچ کو دنیا بھر میں منایا جاتا ہے۔
اس موقع پر انسانی زندگی پر جنگلی حیاتیات کے قوانین و ضوابط  کے اثرات پر روشنی ڈالی جاتی ہے۔
عوام کو بتایا جاتاہے کہ جنگلی حیاتیات کی ثقافتی،جمالیاتی ، اقتصادی اور ماحولیاتی اہمیت کیا ہے۔ یہ بھی واضح  کیا جاتا ہے کہ  قدرتی وسائل  سے مستقل فائدہ اٹھانے کے فوائد کیا ہیں۔ 
ترجمان نے مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں سے اپیل کی کہ  وہ کسی بھی شکل میں جنگلی حیاتیات کو نقصان نہ پہنچائیں۔ ممنوعہ مقامات پر شکار نہ کریں۔ نایاب پودوں اور جانوروں کو تکلیف نہ دیں۔ 
انہو ں نے انتباہ دیا کہ جو شخص بھی بری جنگلی حیاتیات کو نقصان پہنچاتے ہوئے پکڑا جائے گا اس کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔ 
سپیشل فورس کے ترجمان نے لوگوں سے اپیل کی کہ اگر وہ جنگلی حیاتیات یا نایاب جانوروں اور پودوں کو نقصان پہنچاتے ہوئے کسی کو دیکھیں تو پہلی فرصت میں ایمرجنسی نمبر 996 اور 999 پر رابطہ کرکے مطلع کریں۔
یہ دونوں ایمرجنسی نمبر مملکت بھر میں موثر ہیں البتہ مکہ مکرمہ اور ریاض کے لیے 911 پررابطہ قائم کیا جائے۔

شیئر: