Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’العرفا‘ پہاڑ پر قدیم ترین محل کے کھنڈر

13 ویں صدی ہجری کے تاریخی قلعے کے کھنڈر موجود ہیں۔ (فوٹو العربیہ)
سعودی عرب میں نقوش والی چٹانوں پر مشتمل سب سے بڑا پہاڑ طائف میں واقع  ہے۔ یہ ’العرفا‘ پہاڑ کے نام  سے جانا جاتا ہے۔ اس کے اوپر قدیم ترین محل مشرفہ کے کھنڈر آج تک محفوظ ہیں۔
العربیہ سے گفتگو کرتے ہوئے آپٹیکل پیکٹوریل اور ٹورسٹ گائیڈ عبدالرحمن الدغیلبی نے العرفا پہاڑ کی تصاویر منفرد انداز میں لے کر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔

الدغیلبی نے العرفا پہاڑ کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں- (فوٹو العربیہ)

الدغیلبی نے بتایا کہ العرفا پہاڑ آج بھی سعودی عرب میں نقوش والی چٹانوں کا سب سے بڑا مرکز مانا جاتا ہے۔ یہ پہاڑ العلا اور حائل کے پہاڑوں میں نقوش والی چٹانوں کی دریافت سے پہلے ریکارڈ پر آیا تھا۔  یہاں ہرنوں، بکریوں، گایوں اور مختلف جانوروں کی شکلیں چٹانوں پر بنی ہوئی ہیں- ان کا تعلق 2 ہزار قبل مسیح کے دور سے ہے۔
 العرفا پہاڑ پر ثمودی رسم الخط اور کوفی رسم الخط میں بھی تحریریں موجود ہیں۔ یہاں چٹانوں پر موجود نقوش سے 2 ہزار قبل مسیح کے طرز معاشرت کا بھی پتہ چلتا ہے۔ اس زمانے کے لوگ کس طرح  شکار کرتے تھے اور شکار میں کیا کچھ استعمال کیا کرتے تھے۔ اس کا اظہار چٹانوں پر نقوش کے ذریعے کیا گیا ہے۔


ان کا تعلق 2 ہزار قبل مسیح کے دور سے ہے- (فوٹو العربیہ)

الدغیلبی نے کہا کہ یہاں اسلام سے پہلے دور کے عربی رسم الخط کی تحریریں بھی ریکارڈ پر آئی ہیں جبکہ 13 ویں صدی ہجری کے اواخر میں پتھروں سے تیار کردہ تاریخی قلعے کے کھنڈر بھی موجود ہیں۔
آثار قدیمہ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ العرفا، عکاظ میلے کے قریب واقع ہے۔ میلے کی سرگرمیاں یہاں تک پہنچ جاتی تھیں۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: