Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 اوائل اسلام دور کے کتبے پر کیا تحریر ہے؟

کتبے پر شعبان 98 سال ہجری کی تاریخ درج ہے ۔ 
آثار قدیمہ سے دلچسپی رکھنے والے سعودی مرضی الفھیقی محقق کو ’ تیمائ‘کمشنری میں اسلام کے اولین دور کی ایک تحریر ملی ہے جس پر درج عبارت بھی واضح ہے ۔ محقق نے کتبہ محکمہ آثار قدیمہ کے حوالے کر دیا۔
چٹانی پتھر پر واضح طور پر قدیم عربی رسم الخط میں لکھا گیا ہے’ اللھم اغفر لعمر وللناس‘ ( اے اللہ عمر اور تمام انسانوں کی مغفرت فرما) ۔
ماہرین کے مطابق کتبے پر شعبان 98 سال ہجری کی تاریخ درج ہے ۔ 
عربی ویب نیوز مز مز کے مطابق سعودی محقق مرضی الفھیقی کا کہنا ہے کہ’ عصر حاضر میں ماضی کی اشیاء تلاش کرنا میرا شوق ہے جس کے تحت میں نے اب تک دسیوں قدیم و نادر اشیاءتلاش کی اورانہیں محکمہ آثار قدیمہ کے حوالے کر دیا ‘۔
الفھیقی نے مزید کہا کہ ااس پاس پتھر کے دور کے کچھ نقوش بھی تھے ان کے علاوہ آل ثمود اور اسلام کے اولین دور کے کتبے بھی تھے جن پر درج کچھ عبارتوں کو واضح طور پر پڑھا بھی جاسکتا ہے ۔ پتھر کے دور کے نقوش غیر واضح تھے ۔ اس قسم کے 15 کتبے اب تک محکمہ آثار قدیمہ کے حوالے کیے جاچکے ہیں جو عہد رفتہ کی داستانیں اپنے اندر چھپائے ہوئے ہیں ۔ 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: