Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اوپن آرٹ گیلری، ’نور الریاض‘ فیسٹول 18 مارچ سے 

فیسٹول میں 60 فن پارے روشنی کی ہر شکل کے آرٹ پر مشتمل ہوں گے۔ (فوٹو: ایس پی اے)
’نور الریاض‘ فیسٹول 18 مارچ سے 3 اپریل تک سعودی دارالحکومت ریاض میں منعقد ہو رہا ہے۔ روشنیوں کے اس پروگرام میں 20 سے زیادہ ممالک کے ’روشنی کے فن‘  کے معروف فن کار شرکت کریں گے- 
سرکاری خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق نور الریاض فیسٹول کے تحت فن پاروں کی نمائش ہوگی۔ ریاض کے مختلف مقامات پر اس کا اہتمام ہوگا اور فن پاروں کو اجاگر کرنے کے لیے روشنی کا سہارا لیا جائے گا۔

20 سے زیادہ ممالک کے معروف فن کار شرکت کریں گے۔ (فوٹو ایس پی اے)

 ’نورعلیٰ نور‘ نمائش اجتماعی فن پاروں کی سب سے بڑی ہوگی۔ یہ گزشتہ صدی کے چھٹے عشرے سے لے کر اب تک روشنی کے آرٹ کی تحریک کے ارتقائی مراحل نمایاں کرے گی۔ 
فیسٹول میں 60 فن پارے روشنی کی ہر شکل کے آرٹ پر مشتمل ہوں گے۔ ان میں تاریخی، تعمیراتی، سنگ تراشی وغیرہ سب کو شامل کیا جائے گا۔ 

اس کا مقصد ریاض کو جدید و قدیم کی اوپن آرٹ نمائش میں تبدیل کرنا ہے۔ (فوٹو ایس پی اے)

یہ ’ریاض آرٹ‘ پروگرام کا پہلا فیسٹیول ہوگا۔ یہ دارالحکومت کے چار بڑے پروجیکٹس میں سے ایک ہے۔
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی تجویز پر اس کا افتتاح 19 مارچ  2019 کو کیا تھا۔ اس کا مقصد ریاض شہر کو جدید و قدیم کی اوپن آرٹ گیلری میں تبدیل کرنا ہے۔ 

تفریحی اور تعلیمی سرگرمیوں بھی پیش کی جائیں گی۔ (فوٹو ایس پی اے)

سعودی وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان نے کہا کہ اس فیسٹول میں ورکشاپس، ٹورز، پریزنٹیشن، رضاکارانہ پروگرام، مباحثے، سینما، میوزیکل ایونٹس، تفریحی اور تعلیمی سرگرمیوں بھی پیش کی جائیں گی۔
اس کا مقصد ریاست کے وژن 2030 کے اہداف کے مطابق شہر کے معیار زندگی کو بہتر بنانا اور ریاض کو ایک اوپن آرٹ گیلری میں تبدیل کرنا ہے۔

شیئر: