Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آرامکو کے مزید شیئرز فروخت کرنے کا منصوبہ زیر غور

’ہم مارکیٹ کا جائزہ لے رہے ہیں، جیسے ہی حالات بہتر ہوں گے مزید حکومتی شیئر فروخت کے لیے پیش کریں گے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی آرامکو کمپنی کے سربراہ یاسر الرمیان نے کہا ہے کہ آرامکو کے مزید شیئرز فروخت کرنے کا منصوبہ زیر غور ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ’اس سے قبل ہم آرامکو کے شیئرز فروخت کیے ہیں اور اس وقت بھی یہی کہا تھا کہ آنے والے دنوں میں مزید شیئر ز فروخت کیے جائیں گے‘۔
’اس وقت ہم مارکیٹ کا جائزہ لے رہے ہیں، جیسے ہی مارکیٹ کے حالات بہتر ہوں گے ہم مزید حکومتی شیئرز فروخت کے لیے پیش کریں گے‘۔
’اس وقت کئی مقامی سرمایہ کار اور بڑی کمپنیاں آرامکو کے شیئرز خریدنے کے خواہشمند ہیں‘۔
واضح رہے کہ 2019 میں آرامکو کمپنی نے اپنے دو فیصد شیئرز فروخت کیے تھے۔
 
 

شیئر: