Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض معاہدے سے یمن کے امن عمل میں مدد ملے گی،شہزادہ فیصل

عالمی برادری فلسطین اسرائیل کے امن عمل میں مزید پیش رفت کرے۔(فوٹو العربیہ)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا  ہے کہ سیاسی حل کے حصول اور یمنی بحران کے خاتمے کے لئے ریاض معاہدے پر عمل درآمد ایک اہم قدم ہے۔
عرب نیوز کے مطابق  سعودی وزیر خارجہ کی جانب سے یہ ریمارکس قاہرہ میں واقع عرب لیگ کے اجلاس کے دوران دئیے گئے۔ اس اجلاس میں 22 رکنی بلاک کے وزرائے خارجہ نے شرکت کی۔

سیاسی حل کے حصول کے لئے ریاض معاہدے پر عمل درآمد  اہم قدم ہے۔(فوٹو العربیہ)

سعودی وزیر خارجہ نے مشترکہ عرب کارروائی کی حوصلہ افزائی کے بارے میں سعودی عرب کے موقف کی تصدیق کی ہے۔
اس موقع پر شہزادہ فیصل بن فرحان نے فلسطینی عوام کے جائز حقوق کے لئے مملکت کی حمایت کا بھی اعادہ کیا۔

سعودی عرب خودمختاری میں ملوث ہوئے بغیرعراق کی حمایت کرتا ہے۔(فوٹو ای سی ایف آر)

انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطین اسرائیل کے امن عمل کو بحال کرنے کی کوششوں میں مزید پیش رفت کریں۔
شہزادہ فیصل بن فرحان نے یہ بھی کہا کہ سعودی عرب خودمختاری سے متعلق امور میں ملوث ہوئے بغیرعراق کی حمایت کرتا ہے۔
 

شیئر: