جمعرات کو کورونا سے 17 افراد کی موت واقع ہوئی (فوٹو: الامارات الیوم)
متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’جمعرات کے روز کورونا کے 2742 نئے مریض ریکارڈ پر آئے ہیں جبکہ مزید 17 افراد کی اموات ہوئی ہیں اور 1691 افراد شفایاب بھی ہوئے ہیں-‘
متحدہ عرب امارات کی خبر رساں ایجنسی ’وام‘ کے مطابق وزارت صحت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ’جمعرات چار مارچ 2021 کو کورونا کے 2742 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔‘
اس کے بعد اب تک کُل متاثرین کی تعداد چار لاکھ دو ہزار 205 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 1691 افراد بیماری سے صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔ اس طرح شفایاب ہونے والے لوگوں کی کُل تعداد تین لاکھ 87 ہزار 278 ہو گئی ہے- 17 اموات کے بعد اب تک مرنے والوں کی کل تعداد 1286 ہوچکی ہے-
متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2 لاکھ 35 ہزار 797 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے-‘
اماراتی وزارت صحت نے بتایا کہ ’اب تک کل 62 لاکھ 4 ہزار 4 افراد کو کورونا ویکسین لگائی جاچکی ہے-‘