Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات: کورونا کے 19 سو سے زائد کیسز

گزشتہ 24 گھنٹے میں ایک لاکھ سے زائد کورونا ٹیسٹ کیے گئے (فوٹو، ٹوئٹر
متحدہ عرب امارات میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 19 سو 63 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد میں بھی غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
امارات الیوم اخبار نے وزارت صحت کے حوالے سے کہا ہے کہ گزشتہ روز ادارہ امور صحت کی جانب سے ایک لاکھ 52 ہزار 588 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 19 سو 63 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
اب تک متحدہ عرب امارات میں کورونا کے مجموعی مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 11 ہزار 641 تک پہنچ چکی ہے جبکہ ایک ہی روز میں 2 ہزار 81 افراد اس مرض سے شفایاب بھی ہوئے ۔
کورونا سے امارات میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 3 افراد ہلاک ہوئے جن کے ساتھ اب تک ہلاکتوں کی تعداد 6 سو 74 ہو گئی ہے۔
کورونا سے اب تک ایک لاکھ 88 ہزار 100 افراد شفایاب ہوچکے ہیں ۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا سے بچاو کےلیے ادارے امور صحت کی جانب سے امارات میں رہنے والوں اور شہریوں کےلیے مقررہ ایس او پیز پرسختی سے عمل درآمد کرایا جارہا ہے تاکہ اس وبائی مرض پر قابوپایاجاسکے۔

شیئر: