Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’کھانا کیوں تیار نہیں کیا‘ شوہر نے بیوی کو قتل کر دیا

مصر میں معاشی مسائل کی وجہ سے گھریلو حالات بگڑ رہے ہیں (فوٹو: المرصد)
مصر میں مصری شہری نے اپنی بیوی کو قتل کر دیا۔ 
العربیہ کے مطابق یہ واقعہ قاہرہ کے معروف محلے شبرا الخیمہ میں پیش آیا۔ گیس کا چولہا لگنے سے خاتون کی موت واقع ہوگئی تھی۔
 شوہر نے بیوی سے کھانا تیار کرنے کے لیے کہا تھا اور ان کی جانب سے معذرت پر آگ بگولہ ہوگیا اور گیس کا چولہا اٹھا کر سر پر دے مارا۔ 
پبلک پراسیکیوشن نے شوہر کو پوچھ گچھ کے لیے چار روزہ ریمانڈ پر حراست میں لے لیا، ہلاک ہونے والی خاتون امید سے تھیں۔
پبلک پراسیکیوشن نے پوسٹ مارٹم کی رپورٹ بھی طلب کرلی اور خفیہ سروس کے اہلکاروں کو واقعے کی تحقیقات کی ہدایت کردی ہے۔ 
مصر میں معاشی مسائل کی وجہ سے ان دنوں گھریلو سطح پر مسائل بڑھ گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق واردات کرنے والا بھی مزدور تھا اور اں کی بیوی گھریلو خاتون کی حیثیت سے زندگی گزار رہی تھیں۔ 
 
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: