جدہ میں شوہر نے بیوی کو قتل کردیا
جمعہ 31 جولائی 2020 15:32
پولیس نے محرکات معلوم کرنے کے لیےتحقیقات شروع کردی ہے۔ (فوٹو عاجل)
جدہ میں عیدالا ضحی پر قتل کی وحشیانہ واردات ہوئی ہے۔ شوہر نے دھار دار آلے سے بیوی کو قتل کرکے خود کو پولیس کے حوالے کردیا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق پولیس نے واردات کے محرکات معلوم کرنے کے لیےتحقیقات شروع کردی ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ شوہر عمر کے چوتھے عشرے میں ہے۔ اس نے اپنی بیوی پر گھر میں دھار دار آلے سے تین وار کیے۔ وہ ہسپتال پہنچتے ہی دم توڑ گئی۔ بیوی عمر کے تیسرے عشرے میں تھی۔
مقتول خاتون کے رشتہ داروں نے میاں بیوی کےدرمیان اختلافات سے لاعلمی ظاہر کی۔ دونوں تقریبا ایک برس قبل ہی اللیث کمشنری سے جدہ منتقل ہوئے تھے۔ رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ قتل کی بات سن کر حیران ہیں۔ اتنا بڑا سانحہ ناقابل فہم ہے۔