Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزارت صحت، داخلہ اور بلدیاتی امور کی اہم بریفنگ

کورونا وائرس کے حوالے سے اہم معلومات بھی فراہم کی جائیں گی( فوٹو سبق)
سعودی وزارت صحت نے کہا ہے کہ ہفتہ وارپریس کانفرنس اتوار سات مارچ کو ہو گی جس میں وزارت صحت  اور وزارت داخلہ کے ترجمان کورونا وائرس کے حوالے سے اہم معلومات فراہم کریں گے۔ 
ویب نیوز اخبار 24 کے مطابق وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبدالعالی ہفتہ وار پریس بریفینگ میں مملکت میں کورونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال اورکورونا ویکسین کے حوالے سے بھی اعداد وشمار کے بارے میں اہم معلومات فراہم کریں گے۔ 
وزارت صحت کی پریس کانفرنس میں وزارت داخلہ کے ترجمان کرنل طلال الشلھوب بھی موجود ہونگے جو کورونا وائرس کے حوالے سے احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنے کے ضمن میں کی جانے والی کارروائیوں پرروشنی ڈالیں گے۔ 
پریس کانفرنس میں وزارت بلدیاتی امور کے سیکریٹری ڈاکٹر احمد قطان بھی خصوصی طور پرشرکت کرتے ہوئے لیبر کیمپوں اور دیگر مقامات پرایس اوپیز کی خلاف ورزیوں کے بارے میں آگاہ کریں گے۔ 

شیئر: