جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی نے ’ریاض اوائسس‘ تفریحی پروگرام کی سرگرمیاں بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق ریاض اوائسس کی سرگرمیاں کرونا کی وجہ سے وزارت داخلہ کی ہدایت کے بعد بند کردی گئی تھیں۔
سعودی عرب کی جنرل انٹرٹیمنٹ اتھارٹی کے سربراہ ترکی آل الشیخنے کہا ہےکہ ’ جن شہریوں نے 'ریاض اوائسس' میں شرکت کے لیے پہلے سے بکنگ کرائی تھی، وہ اپنی شرکت کو ری شیڈول کراسکتے ہیں‘۔
ریاض اوائسس صحرا کے قلب میں ایک لگژری تفریحی پروگرام ہے جس میں موسیقی کے پروگرامات، روایتی کیمپنگ اور جدید ہوٹلنگ سےلطف اندوز ہوا جا سکتا ہے۔
— TURKI ALALSHIKH (@Turki_alalshikh) March 6, 2021