چند سال قبل والد اور اب بیٹا انسپکٹر میاں عمران فائرنگ سے ہلاک
راولپنڈی میں کچہری کے قریب مسلح افراد کی فائرنگ سے ایس ایچ او تھانہ ریس کورس ہلاک ہو گئے ہیں۔
راولپنڈی پولیس نے واقع کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ایس ایچ او میاں عمران گاڑی میں گھر نکلے تو مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کردی۔‘
واضح رہے کہ پولیس افسر کے والد محمد عباس بھی پولیس میں سب انسپکٹر تھے اور وہ ایک پولیس مقابلے میں ہلاک ہوئے تھے۔
پولیس کے مطابق موٹرسائیکل سوار ملزمان فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور پولیس اس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
پولیس کے بیان کے مطابق ایس ایچ او ریس کورس اپنی فیملی کے ہمرا گھر سے باہر نکلے تھے۔ موٹرسائیکل سوار ملزمان نے پیچھا کرتے ہوئے قریب آکر فائرنگ کردی۔
میاں عمران عباس کو تشویشناک حالت میں ہولی فیملی اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکے۔