پولیس یونیفارم میں ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے والے میاں بیوی گرفتار
ملزمان سے پولیس یونیفارم، لیپ ٹاپ اور موبائل فون قبضے میں لے لیے گئے ہیں۔ فوٹو فری پک
پولیس یونیفارم میں ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے والے میاں بیوی کو راولپنڈی سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان خود کو اڈیالہ جیل کا اہلکار ظاہر کر کے اپنی ویڈیوز ٹک ٹاک پر شیئر کرتے تھے۔
پولیس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں میاں بیوی پولیس یونیفارم میں اپنی ویڈیوز اور تصاویر بنا کر ٹک ٹاک پر لگاتے تھے۔
پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے پولیس یونیفارم، لیپ ٹاپ اور موبائل فون بر آمد کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
ڈی ایس پی سٹی کی زیرنگرانی ایس ایچ او سٹی اور ان کی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کو تاج کمپنی کے قریب سے گرفتار کیا ہے۔
ایس پی راول رائے مظہر اقبال کے مطابق ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے سزا دلوائی جائے گی۔