سعودی موسمیات کے قومی مرکز نے پیر 8 مارچ کو مملکت کے بیشتر علاقوں میں ممکنہ موسمی تبدیلیوں سے متعلق پیشگوئی کی ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق قومی مرکز نے بیان میں کہا کہ پیر کو سعودی عرب کے بیشتر علاقوں کا موسم مستحکم ہوگا۔
قومی مرکز نے بیان میں مزید کہا کہ بحیرہ احمر میں ہواؤں کا رخ شمال سے شمال مغرب کی جانب ہوگا۔ ہواؤں کی فی گھنٹہ رفتار 15 سے 45 کلو میٹرفی گھنٹہ ہوگی جبکہ لہریں ڈھائی میٹر تک اونچی رہیں گی۔
خلیج عرب میں ہواؤں کا رخ شمال مغرب سے شمال مشرق کی جانب ہوگا۔ فی گھنٹہ رفتار 14 تا 36 کلو میٹر تک ہوگی اور لہریں ڈیڑھ میٹر تک اونچی ہوں گی۔