Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان، عسیر اور باحہ میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان

مکہ ، حدود شمالیہ، الجوف اور تبوک بھی بارش کی زد میں ہوں گے۔(فوٹو سبق)
سعودی موسمیات کے قومی مرکز نے بدھ کو سعودی عرب کے موسم کے بارے میں پیشگوئی جاری کی ہے۔  
اخبار 24  کے مطابق قومی مرکز کا کہنا ہے کہ بدھ 24 فروری کو جازان، عسیر اور باحہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
کہیں درمیانے درجے اور کہیں موسلا دھار بارش متوقع ہے جبکہ مکہ مکرمہ ، حدود شمالیہ، الجوف اور تبوک بھی بارش کی زد میں ہوں گے۔
قومی مرکز کا کہنا ہے کہ رات کے دوران اور صبح سویرے سعودی عرب کے  جنوب مغرب کے بالائی علاقوں اور وسطی و شمالی علاقوں کے متعدد مقامات پر دھند چھائی رہے گی۔ 
بیان میں قومی مرکز کا کہنا کہ بدھ سعودی عرب میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 31 سینٹی گریڈ جازان اور شرورۃ میں جبکہ سب سے کم درجہ حرارت 6 سینٹی گریڈ طریف اور تبوک میں ہوگا۔ 

شیئر: