Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصری انجینیئر اور فارماسسٹ بچھو کے زہر کا کاروبار کرنے لگے

بچھو کا ایک گرام زہر سات ہزار ڈالر سے زیادہ میں فروخت ہورہا ہے (فوٹو: الشرق الاوسط)
مصری انجینیئر احمد ابو السعود اور مصری فارماسسٹ نھلۃ عبدالحمید صحرا میں بچھوؤں کا زہر تلاش کر رہے ہیں۔ بچھو کا ایک گرام زہر سات  ہزار ڈالر سے زیادہ میں فروخت ہو رہا ہے۔
الشرق الاوسط نے مصر میں بچھوؤں کے حوالے سے ابو سعود اور نھلۃ عبدالحمید سے بات چیت کرکے عجیب و غریب حقائق سامنے لانے کی کوشش کی ہے۔
ابو سعود جو ایک انجینیئر ہیں وہ  ڈاکٹروں کا کوٹ پہن کر بیٹھتے ہیں بچھو کو کلپ سے پکڑتے ہیں اور اس پر بجلی کا کرنٹ لگاتے ہیں تو یہی وہ لمحہ ہوتا ہے جب بچھو کا زہر قطرے کی شکل میں ٹپکتا ہے جسے  ایک چھوٹی سی بوتل میں محفوظ کر لیا جاتا ہے۔ ایک بچھو سے نصف ملی گرام  زہر حاصل ہوتا ہے۔ 
ابو السعود  مصر کے الوادی مقام کے باشندے ہیں۔ یہاں کوئی گھر ایسا نہیں جس کا کوئی مکین بچھوؤں سے محفوظ رہا ہو۔ گھروں اور کھیتوں میں کہیں نہ کہیں بڑے چھوٹے سب بچھو زدہ ہیں۔ 
ابو السعود نے بتایا کہ ان کے علم میں یہ بات آئی کہ بچھو کا زہر دنیا کا مہنگا ترین زہر ہے فوری طور پر میرے ذہن میں یہ خیال آیا کہ کیوں نہ ہم اپنے اس ریگستان سے فائدہ اٹھائیں اور بچھو جو ہمارے لیے آفت بنے ہوئے ہیں ان سے اپنی روزی روٹی کمائیں۔
 الوادی الجدید کا علاقہ مصر کے کل رقبے کا 44 فیصد ہے۔ ایک بچھو سے نصف ملی گرام زہر نکلتا ہے۔ مکمل ایک گرام زہر حاصل کرنے کے لیے تین ہزار سے ساڑھے تین ہزار بچھو جمع کرنا پڑتے ہیں۔ 

ایک گرام زہر کے لیے تین سے ساڑھے تین ہزار بچھو جمع کرنا پڑتے ہیں۔ (فوٹو: الشرق الاوسط)

 ابو السعود نے بتایا کہ بچھو سے نکالا جانے والا سیال زہر تھ۔رماس میں منتقل کرکے قاہرہ بھیج دیا جاتا ہے۔ 
ابو السعود نے بچھو کا زہر نکانے کے لیے  ایک لیباریٹری قائم کی ہے۔ اس سلسلے میں میری معاونت نھلۃ عبدالحمید کر رہی ہیں جو فارماسسٹ اور جانوروں کی ڈاکٹر ہیں اور الوادی الجدید سے ان کا تعلق ہے۔
نھلۃ عبدالحمید نے بتایا کہ  پہلے  فارماسسٹ کی حیثیت سے مصری وزارت صحت میں کام کیا۔ انہیں معلوم تھا کہ بچھو کے زہر کے کیا فوائد ہیں۔ یہ بات بھی معلوم تھی کہ بعض دواؤں کی تیاری میں بچھو کا زہر استعمال کیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا سینٹر رجسٹرڈ ہے ہمارے پاس سرکاری لائسنس ہے۔ قانون کی پابندی کرتے ہوئے بچھو کا زہر نکال کر برآمد بھی کرسکتے ہیں۔ 

بچھوؤں اور سانپوں کا زہر ویکسین کی تیاری میں کام آتا ہے۔ (فوٹو: الشرق الاوسط)

مصر میں دوا سازی کے ایوان کے رکن محی حافظ نے بتایا کہ بچھوؤں اور سانپوں کا زہر ویکسین کی تیاری میں کام آتا ہے۔ 
محی حافظ نے بتایا کہ  ان کے علم میں ابھی تک کوئی ایسی دوا نہیں آئی جو سو فیصد بچھو اور سانپ کے زہر سے تیار ہوتی ہو البتہ اس حوالے سے سکالرز ریسرچ کر رہے ہیں۔
مئی 2020 کے دوران بائیو میڈیسن میگزین نے اس حوالے سے ایک رپورٹ بھی شائع کی تھی۔ 
وادی الجدید میں چار  سے پانچ قسم کے بچھو پائے جاتے ہیں اور ایک گرام بچھو کا زہر ساڑھے چھ سے سات ہزار ڈالر میں ملتا ہے۔

شیئر: