Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دلہن کا دلہے کو 21 زہریلے سانپوں کا تحفہ

صندوق میں کسی سانپ کا مرجانا برا شگون سمجھا جاتا ہے: فائل فوٹو
ہر ملک اور معاشرے میں شادی بیاہ کے رسم ورواج مختلف ہے مگر انڈیا کے جوریا قبائل کے ہاں شادی کی عجیب وغریب رسم پائی جاتی ہے۔ 
اس قبیلے کی لڑکیاں شادی کی رات دولہے کو 21 زہریلے سانپ جہیز میں دیتی ہیں۔ 
سیدتی میگزین میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق لڑکی کا باپ کئی سال تک زہرے سانپ تلاش کرتا رہتا ہے، پھر شادی کے موقع پر ایک خوبصورت صندوق میں دولہے کو تحفہ کیا جاتا ہے۔ 
تحفہ پورے قبیلے کے سامنے فخریہ طور پر پیش کیا جاتا ہے۔ 

شادی کے موقع پر ایک خوبصورت صندوق میں دولہے کو تحفہ کیا جاتا ہے: فائل فوٹو سوشل میڈیا

صندوق میں کسی سانپ کا مرجانا برا شگون سمجھا جاتا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ یہ شادی کامیاب نہیں ہوگی۔ 
اگر ایسا ہو گیا تو لڑکی کے تمام گھر والے سرمنڈاتے ہیں تاکہ شادی کو کامیاب کیا جائے۔ 
جوریا قبائل انڈیا میں زہریلے سانپوں کا شکار کرنے میں شہرت رکھتے ہیں، ان سانپوں سے ادویہ اور کھال سے مصنوعات تیار ہوتی ہیں۔ 

شیئر: