Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد نبوی میں 117 برس قبل لگایا گیا بجلی کا بلب

یہ بلب دار المدینہ عجائب گھر میں محفوظ ہے۔(فوٹو اخبار 24)
سعودی عر ب میں  مسجد نبوی میں بجلی کا پہلا بلب اب سے 117 برس قبل لگایا گیا تھا۔ یہ دار المدینہ عجائب گھر میں محفوظ ہے۔اخبار 24 کے مطابق مسجد نبوی میں لگائے جانے والے بجلی کے پہلے بلب پر ایک چٹ لگی ہوئی ہے جس پر تحریر ہے کہ یہ بلب 1907( 1325ھ) میں مسجد نبوی میں لگایا گیا تھا اور یہی وہ تاریخ بھی ہے جب پہلی بار جزیرہ نمائے عرب میں بجلی متعارف ہوئی تھی۔ 

ابتدا میں بجلی کا انتظام مدینہ منورہ کے سوا کسی علاقے میں نہیں تھا۔(فوٹو ٹوئٹر)

یاد رہے کہ ابتدا میں بجلی کا انتظام مدینہ منورہ کے سوا سعودی عرب کے کسی بھی علاقے میں نہیں تھا۔
مسجد نبوی میں اس کی شروعات 2 بجلی گھروں سے ہوئی تھی۔ ان میں سے ایک کوئلے اور دوسرا مٹی کے تیل سے چلتا تھا اور 20 کلو واٹ بجلی تیار ہوتی تھی۔
علاوہ ازیں نماز فجر کے دوران مسجد نبوی میں روشنی کے لیے چارجڈ بیٹری سے استفادہ کیا جاتا تھا۔

شیئر: