مارچ کے لیے پٹرول کے نئے نرخ، قیمتوں میں پھر اضافہ
پٹرول کی نئی قیمتوں کا اطلاق گیارہ مارچ سے ہوگیا۔(فوٹو ٹوئٹر)
سعودی آرامکو نے بدھ کی شب مارچ کے لیے پٹرول کے نئے نرخ جاری کیے ہیں۔
فروری کے مقابلے میں نرحوں میں پھر اضافہ کیا گیا ہے۔ پٹرول کی نئی قیمتوں کا اطلاق گیارہ مارچ سے ہوگیا۔
آرامکو کی ویب سائٹ پر جاری کردہ بیان کے مطابق مارچ کے لیے 91 پٹرول کی فی لٹر قیمت ایک ریال 90 ہلالہ ہو گی‘۔
’ فروری میں 91 پٹرول کی فی لٹر قیمت ایک ریال 81 ہلالہ جبکہ جنوری میں 91 پٹرول کی فی لٹر قیمت ایک ریال 62 ہلالہ مقرر تھی‘۔
بیان کے مطابق’ مارچ کے لیے 95 پٹرول کی فی لٹر قیمت 2 ریال 4 ہلالہ مقرر کی گئی ہے‘۔
فروری میں 95 پٹرول کی فی لٹر قیمت ایک ریال 94 ہلالہ جبکہ جنوری کے لیے 95 پٹرول کی فی لٹر قیمت ایک ریال 75 ہلالہ مقرر تھی۔
’ڈیزل اور کیروسین آئل کے نرخوں میں تبدیلی نہیں ہوئی جو 52 ہلالہ اور 70 ہلالہ فی لٹر کے حساب سے فروخت کیے جاتے ہیں‘۔
یاد رہے کہ دسمبر میں 91 پٹرول کی فی لٹر قیمت ایک ریال 44 ہلالہ تھی جبکہ 95 پٹرول فی لٹر ایک ریال 55 ہلالہ فروخت کیا جا رہا تھا۔
واضح رہے سعودی آرامکو کی جانب سے ہر ماہ کی دس تاریخ کو پیٹرول کے نئے نرخوں کا اعلان کیا جاتا ہے جن کا نفاذ اگلے دن سے ہوتا ہے۔