83 برس قبل مملکت میں پہلے کنویں سے پٹرول کی پیداوار شروع ہوئی
83 برس قبل مملکت میں پہلے کنویں سے پٹرول کی پیداوار شروع ہوئی
جمعہ 5 مارچ 2021 4:58
امریکی تیل کی تلاش میں صحراؤں اور وادیوں کے چکر لگاتے رہے- (فوٹو اخبار 24)
سعودی عرب نے آج سے 83 برس قبل 4 مارچ 1938 کو تیل کے اپنے پہلے کنویں سے پٹرول پیداوار کا آغاز کیا تھا- پانچ برس تک تیل کی تلاش اور کھدائی میں کامیابی پر ’الدمام 7‘ کنویں سے پٹرول نکالا گیا-
4 مارچ 1938 کو کامیابی حاصل ہوئی- (فوٹو اخبار 24)
اخبار 24 کے مطابق چار مارچ 1938 کو دمام 7 پٹرول کے کنویں سے ڈیڑھ کلو میٹر کی گہرائی سے 1.585 بیرل یومیہ پٹرول نکلنے لگا- عریبین سٹینڈرڈ آئل کمپنی (کاسوک) نے یہ کامیابی حاصل کی تھی-
بانی مملکت شاہ عبدالعزیز آل سعود نے سعودی عرب میں تیل کی تلاش کا خیال بانی مملکت شاہ عبدالعزیز 1923 میں آیا تھا- اس کی شروعات مشرقی ریجن سے کی گئی تھی- اس وقت امریکہ کے کئی ماہرین طبقات الارض کے تعاون سے تیل کی دریافت کی مہم شروع کی گئی تھی- یہ امریکی تیل کی تلاش میں صحراؤں اور وادیوں کے چکر لگاتے رہے-
واٹس ایپ پر سعودی عرب کیخبروں کے لیے”اردو نیوز“گروپ جوائن کریں