Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر قانونی عسکری یونیفارم اوربیجز بنانے والے کے خلاف کارروائی

دکان کو سیل کرکے تحقیقات کا آغاز کردیاگیا(فوٹو،اخبار 24 )
قانون نافذکرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے ریاض ریجن میں عسکری ملبوسات تیار کرنے والے درزی کی دکان سے غیر قانونی طورپربنائے گئے 50 یونیفارم اور 150 علامتی عہدوں کے نشانات ضبط کرلیے۔
ویب نیوز ’اخبار 24 ‘ کے مطابق ریاض گورنریٹ کا کہنا ہے کہ تفتیشی ٹیم نے ریاض ریجن کی کمشنری ’المجمعہ‘ میں ایک درزی کی دکان پرچھاپہ مارکروہاں سے غیر قانونی طورپر تیار کردہ عسکری یونیفارمز اور دیگر اشیابرآمد کرلیں۔
دکان کو سیل کرکے تحقیقات کےلیے ضبط کیے گئے عسکری یونیفارمز اور دیگر علامتی عہدوں کے بیجز متعلقہ ادارے کے حوالے کردیئے گئے۔

 عہدوں کے بیجز لائسنس یافتہ ادارے ہی تیارکرنے کے مجاز ہیں(فوٹو، اخبار 24 )

واضح رہے سعودی عرب میں عسکری یونیفارمز تیار کرنے والے درزیوں کو باقاعدہ لائسنس جاری کیاجاتاہے جو یونیفارم اسی وقت تیار کرسکتے ہیں جب انکے پاس تحریری اجازت نامہ موجود ہو۔
عسکری عہدوں کی نشاندہی کرنے کےلیے مخصوص رینکس لائسنس یافتہ ادارے ہی تیار کرنے کے مجاز ہیں اور وہ بھی مقررہ و مخصوص تعداد میں پیشگی اجازت حاصل کرنے کےبعد۔
بغیر اجازت حاصل کیے یونیفارم اور عہدوں کے بیجز تیار کرنا قانونی طورپر جرم ہے۔ اس حوالے سے وزارت تجارت و دیگر اداروں پرمشتمل خصوصی ٹاسک فورس ان دکانوں کا سروے کرتی رہتی ہے تاکہ خلاف ورزیوں کا تدارک کیاجاسکے۔
 
 
 

شیئر: