Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حوثی حملوں سے متاثرہ افراد کو مصنوعی اعضا کی فراہمی

مختلف خدمات تک رسائی میں بہتری جاری رکھی ہوئی ہے۔( فوٹو ایس پی اے)
انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن (آئی او ایم) نے سعودی عرب میں کنگ سلمان ہیو مینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کے تعاون سے یمن میں بے گھر افراد کے لیے مختلف خدمات تک رسائی میں بہتری جاری رکھی ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی کے مطابق آئی او ایم اور کنگ سلمان ہیو مینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کا مقصد یمن میں بحرانوں کو کم کرنا اور یمن کے عدن، حضر موت اور لحج گورنریٹس کو تعلیمی خدمات اور سہولتیں فراہم کرنا ہے۔
یمن کے ہیو مینیٹیرین رسپانس پلان کے ایک حصے کے طور پر فروری میں حجة گورنریٹ میں الجادہ ہیلتھ سینٹر نے 16 ہزار 667  افراد کو علاج معالجے کی سہولتیں فراہم کیں۔
الجادہ ہیلتھ سینٹر کے لیبارٹری ڈیپارٹمنٹ نے دو ہزار 281  مریضوں کا علاج کیا اور چار ہزار 738 افراد کو دوائیں فراہم کیں۔
کنگ سلمان ہیو مینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کے تعاون سے یمن کے تعز گورنریٹ میں قائم یہ پروستھیٹک ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کے حملوں میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی خدمات اور مصنوعی اعضا فراہم کرتا ہے۔
کنگ سلمان ہیو مینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے یمن میں تقریباً 3.5 ارب ڈالر کی لاگت سے 575 منصوبے شروع کیے ہیں۔ یہ منصوبے 80 مقامی، علاقائی اور بین الاقوامی شراکت داروں کے تعاون سے شروع کیے گئے ہیں۔
واضح رہے کنگ سلمان ہیومینیٹرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر مئی 2015 میں قائم کیا گیا تھا۔ مرکز نے اب تک دنیا کے 59 ممالک میں مختلف قسم کے 1544 امدادی منصوبے مکمل کیے ہیں۔ ان منصوبوں پر تقریباً پانچ بلین ڈالر خرچ کیے گئے ہیں۔

کنگ سلمان ہیومینیٹرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر مئی 2015 میں قائم کیا گیا تھا۔(فوٹو سبق)

کنگ سلمان ہیو مینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کی حالیہ رپورٹ کے مطابق جن ممالک نے اس مرکز کے منصوبوں سے سب سے زیادہ فائدہ اٹھایا ان میں یمن شامل ہے جہاں 3.48 ارب ڈالر کے منصوبے شروع کیے گئے۔
اس کے علاوہ فلسطین میں 363 ملین ڈالر، شام میں 305 ملین ڈالر اور صومالیہ میں 202 ملین ڈالر کے منصوبے شامل ہیں۔
اس مرکز نے شام اور یمن کےعلاوہ روہنگیا سے آنے والے پناہ گزینوں کی امداد کے لیے یو این ایچ سی آر کے ساتھ متعدد معاہدے بھی کیے ہیں۔
علاوہ ازیں کنگ سلمان ہیو مینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے عالمی ادارہ خوراک پروگرام، بچوں کے لیے اقوام متحدہ کے ایمرجنسی فنڈ اور ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی سمیت انسانی حقوق کی تنظیموں کے ساتھ شراکت بھی کی ہے۔
کنگ سلمان ہیومینیٹرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کی جانب سے انسانیت کی خدمت، امدادی اور ترقیاتی سرگرمیوں کے لیے عرب اور دیگر اسلامی ممالک میں کئی منصوبے جاری ہیں۔

شیئر: