Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عرب اتحاد نے خمیس مشیط پر حوثی باغیوں کا ڈرون حملہ ناکام بنا دیا

پیر کو عرب اتحاد نے حوثی ملیشیا کے خمیس مشیط پر دوبیلسٹک میزائل حملوں کی کوشش کو ناکام بنایا (فوٹو: اے ایف پی)
عرب اتحاد نے یمن کے ایران حمایت یافتہ حوثی باغیوں کی طرف سے منگل کو خمیس مشیط کو نشانہ بنانے والے ڈرون حملے کو ناکام بنا دیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق عرب اتحاد نے کہا ہے کہ ’وہ شہریوں کو شدت پسندوں کے حملوں سے بچانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کر رہا ہے۔‘

 

اس سے قبل پیر کو عرب اتحاد نے حوثی ملیشیا کے خمیس مشیط  پر دو بیلسٹک میزائل حملوں کی کوشش کو ناکام بنا دیا تھا۔
عرب اتحاد نے بیان میں کہا ہے کہ ’بیلسٹک میزائل صعدہ شہر کی آبادی والے علاقے سے داغے گئے تھے۔
حالیہ ہفتوں میں حوثی باغیوں کے سعودی عرب پر میزائل اور ڈرون حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔

شیئر: