Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خمیس مشیط پر حوثی ڈرون حملہ ناکام بنا دیا گیا: عرب اتحاد

ترجمان عرب اتحاد کے مطابق ’بین الاقوامی انسانی قانون کے مطابق شہریوں اور سول تنصیبات کے تحفظ کے لیے آپریشنل اقدامات کیے گئے ہیں‘ (فوٹو: اے ایف پی)
عرب اتحاد نے کہا ہے کہ ’اس نے جنوبی سعودی عرب میں یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے داغے گئے ایک ڈرون کو ناکارہ بنا دیا ہے۔‘
ریاستی ٹی وی الاخباریہ کے مطابق عرب اتحاد کے ترجمان بریگیڈیئر ترکی المالکی نے کہا ہے کہ ’اتوار کو اتحادی افواج ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں کی جانب سے بھیجے گئے ایک ڈرون کو مار گرانے میں کامیاب رہیں۔‘
ان کا کہنا ہے کہ ’یہ ڈرون خمیس مشیط میں سول آبادی کو نشانہ بنانے کے لیے بھیجا گیا تھا۔‘
عرب اتحاد کے ترجمان نے مزید کہا کہ ’اتحادی فوج کی مشترکہ کمان نے بین الاقوامی انسانی قانون کے مطابق شہریوں اور سول تنصیبات کے تحفظ کے لیے آپریشنل اقدامات کیے ہیں اور ان پر عمل درآمد بھی کیا ہے۔‘

شیئر: