Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بانجھ پن کا علاج نہ کرانے پر خاتون نے طلاق لے لی

’عدالت نے خاتون کے موقف کو درست تسلیم کرتے ہوئے اسے طلاق دلوادی ہے‘ ( فوٹو: البیان)
جدہ میں ایک خاتون نے اپنے شوہر پر بانجھ پن کا علاج نہ کرانے پر مقدمہ دائر کردیا ۔
اخبار 24 کے مطابق شادی کو 5 سال ہونے کے باوجود اولاد نہیں ہوئی جبکہ شوہر علاج معالجہ کرانے پر تیار نہیں۔
خاتون نے کہا ہے کہ ’شوہر کے علاج معالجے کی ہر کوشش ناکام ہونے کے بعد طلاق کا مقدمہ دائر کیا ہے‘۔
عدالت نے خاتون کے موقف کو درست تسلیم کرتے ہوئے اسے طلاق دلوادی ہے جبکہ یہ بھی واضح کردیا ہے کہ وہ شوہرکے لیے نامحرم بن گئی ہے تاہم نئے عقد اور مہر کے ساتھ ان کا دوبارہ نکاح ہوسکتا ہے۔
عدالت نے شوہر کو ہدایت  کی ہے کہ طلاق نامہ متعلقہ ادارے میں پیش کرکے مطلقہ کا نام خاندان کے رجسٹر سے نکال دے۔
عدالت نے فیصلے پر اعتراض کے لیے شوہر کو 30 دن کی مہلت دی ہے جبکہ مدت گزرنے کے بعد فیصلہ قطعی ہوجائے گا۔

شیئر: