خریدی ہوئی چیز واپس یا تبدیل کرنا، صارف کا حق
’صارف کو خریدی ہوئی چیز تبدیل کرنے کا بھی اختیار ہے، ( فوٹو: الامارات الیوم)
وزارت تجارت نے کہا ہے کہ صارفین کو معلوم ہونا چاہئے گاڑیوں کی مینٹیننس یا کوئی چیز خریدنے کے بعد اسے تبدیل کرنے یا واپس کرنے پر اسے کیا حقوق حاصل ہیں۔
اخبار 24 کے مطابق وزارت تجارت نے صارفین کے حقوق کے عالمی دن کے موقع پر جو کل پیر کو تھا صارفین کے بعض حقوق پر روشنی ڈالی ہے۔
وزارت تجارت نے کہا ہے کہ ’صارف جب اپنی گاڑی کی مینٹیننس کراتا ہے تو اسے پیش کی جانے والی خدمات کی تفصیلات معلوم کرنے کا حق حاصل ہے‘۔
’اسے معلوم ہونا چاہئے کہ مینٹیننس پر اخراجات کا تخمینہ کتنا ہے، کتنا وقت درکار ہے، اسے گاڑی کب ملے گی اور جو پرزے تبدیل کیے گیے ہیں وہ بھی دکھانے چاہئیں‘۔
’اس سے صرف وہ پرزے دکھانا ضروری نہیں جو ماحولیات کے لیے مضر ہوسکتے ہیں، روٹین کی مینٹیننس کے ایک گھنٹے کے بعد صارف کو بتانا ضروری ہے کہ گاڑی کب تک تیار ہوگی‘۔
’اسی طرح صارف کو حق حاصل ہے کہ وہ الیکٹرانک شاپس سے خریدی جانے والی چیز 7 دن کے اندر واپس کردے اگر اسے استعمال نہ کیا گیا ہے جبکہ آڈر کرنے کے 15 دن کے بعد اسے سامان نہیں ملتا تو اسے آڈر کینسل کرکے رقم واپس کرنے کا بھی حق ہے‘۔
’اسی طرح اسے خریدی ہوئی چیز تبدیل کرنے کا بھی اختیارہے، اگر خریدی ہوئی چیز میں کوئی عیب ہے، نقص ہے یا مناسب نہیں تو شاپ کی پالیسی کی پروا کیے بغیر واپس کرنے کا مطالبہ کرسکتا ہے‘۔