سعودی عرب میں جازان پولیس نے اجتماعی جھگڑے میں ملوث گیارہ سعودی شہریوں کو گرفتار کیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق پولیس ترجمان نایف الحکمی نے منگل کو بیان میں بتایا کہ شہریوں کو حراست میں لے کر ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ قانونی معاملات نمٹانے کے لیے انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کیا گیا ہے۔
اجتماعی جھگڑے کی وڈیو وائرل تھی جس کا سیکیورٹی فورس نے فوری طور پر نوٹس لیا۔ وڈیو میں کئی لوگ ایک دوسرے کے ساتھ مار پیٹ کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں جبکہ دو گاڑی کے نیچے آنے پر زخمی بھی ہوگئے۔