Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حفرالباطن: مال میں خواتین کا جھگڑا، ڈنڈوں کا استعمال

نوک جھونک لڑائی میں تبدیل ہوگئی- فوٹو اخبار 24
حفر الباطن کے ایک  مال میں خواتین کے درمیان لڑائی کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی-

تجارتی مرکز کا منظر بدنظمی کی مثال بن گیا- فوٹو اخبار 24

سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق وڈیو میں خواتین تجارتی مرکز میں سعودی پرچم اٹھائے ہوئے نظر آرہی ہیں- نوک جھونک لڑائی میں تبدیل ہوگئی- جس میں ڈنڈوں کا آزادانہ استعمال ہوا- دیکھتے ہی دیکھتے مال میں چیخ و پکار بڑھتی چلی گئی اور تجارتی مرکز کا منظر بدنظمی کی مثال بن گیا-
حفر الباطن سعودی عرب کے شمال مشرقی صوبے  الشرقیہ کی ایک کمشنری ہے- اس کا رقبہ  144 مربع کلو میٹر ہے- یہ دارالحکومت ریاض سے  500 کلو میٹر کے  فاصلے پرواقع ہے-
2017 کی مردم شماری کے لحاظ سے اس کی آبادی 3 لاکھ 90 ہزار 282 ہے-
باخبر رہیں، اردو نیوز کو ٹوئٹر پر فالو کریں

شیئر: