Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض اور مشرقی ریجن میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان

سعودی عرب کے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت بڑھا رہے گا۔(فوٹو عاجل)
سعودی موسمیات کے قومی مرکز نے بدھ 17 مارچ کو مملکت کے موسم کے حوالے سے پیشگوئی کرتے ہوئے مشرقی ریجن اور ریاض ریجن میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق قومی مرکز کا کہنا ہے کہ حدود شمالیہ، قصیم، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ چار علاقوں میں بدھ کو بھی گرد آلود ہواؤں کی وجہ سے حد نظر محدود رہے گی۔ 
قومی مرکز نے امکان ظاہر کیا ہے کہ بدھ سعودی عرب کے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت بڑھا رہے گا۔
بیان میں قومی مرکز کا کہنا ہے کہ مملکت میں سب سے زیادہ درجہ حرارت  38 سینٹی گریڈ  مکہ مکرمہ اور سب سے کم درجہ حرارت 9 سینٹی گریڈ طریف میں ہوگا۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق بحیرہ احمر میں ہواؤں کا رخ جنوب مغرب سے شمال مغرب کی طرف ہوگا فی گھنٹہ رفتار 15 تا  38 کلو میٹر ہوگی۔ سمندر میں لہریں ڈھائی میٹر تک بلند ہوں گی۔
خلیج عرب میں ہواؤں کا رخ جنوب کی جانب سے مشرق کی طرف ہوگا۔ ہواؤں کی فی گھنٹہ رفتار 15 تا 38 کلو میٹر تک ہوگی جبکہ لہریں ڈیڑھ میٹر تک اونچی رہیں گی۔ 

شیئر: