کورونا ویکسین لگوائیں، دو دن کی چھٹی لیں
جون سے قبل ویکسین لگوانے پر دو دن کی چھٹی کا حق حاصل ہوجائے گا۔( فوٹو سبق)
سعودی عرب کی مواصلاتی کمپنی ایس ٹی سی نے نئے کورونا وائرس ( کووڈ 19) کی ویکسین لگوانے والے اپنے ملازمین کے لیے دو دن کی چھٹی کی منظوری دی ہے۔
ایس ٹی سی نے یہ فیصلہ اپنے ملازمین میں صحت و سلامتی کا خیال اور سعودی معاشرے کو وائرس سے محفوظ کرنے کے لیے سرکاری کوششوں کا ساتھ دینے کے لیے کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ایس ٹی سی نے بیان میں کہا ہے کہ اس کا جو اہلکار جون 2021 سے قبل کورونا ویکسین کی پہلی خوراک حاصل کریں گے انہیں دو دن کی چھٹی کا حق حاصل ہوجائے گا۔
ایس ٹی سی نے اپنے تمام اہلکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کورونا ویکسین جلد از جلد لگوا لیں۔ صحتی ایپ کے ذریعے رجسٹریشن کراکر ویکسین لینے کی کوشش کریں۔