Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا ویکسین کے لیے کم سے کم مناسب عمر کیا ہے؟

’فایزر کی ویکسین کے لیے کم سے کم مناسب عمر16 سال ہے جبکہ اسٹرازینکا کے لیے مناسب عمر 18 سال سمجھی جاتی ہے‘ (فوٹو: سبق)
کورونا ویکسین کس عمر سے لگوائی جاسکتی ہے؟ اس سوال کاجواب دیتے ہوئے وزارت صحت نے واضح کیا ہے کہ ویکسین کے لیے کم سے کم مناسب عمر 16 سے 18سال ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ایک شخص نے ٹوئٹر پر وزارت صحت سے سوال کیا ہے کہ ’ویکسین لگوانے کے لیے کم سے کم عمر کیا ہے‘۔
وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب میں فایزر اور اسٹرازینکا ویکسین شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کے لیے بلکل مفت ہے‘۔
’فایزر کمپنی کی ویکسین کے لیے کم سے کم مناسب عمر 16 سال ہے جبکہ اسٹرازینکا کے لیے مناسب عمر 18 سال سمجھی جاتی ہے‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب میں استعمال کی جانے والی ویکسین انتہائی فعال، مفید اور محفوظ ہے جسے تجربات کے بعد منظور کیا گیا ہے‘۔
وزارت نے تمام شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو کہا ہے کہ وہ ویکسین لگوانے کے لیے صحتی ایپ میں اپنا اندراج کروائیں۔

شیئر: